Published: 17-07-2023
(رپورٹ رانا مہتاب اسلم سے)ویلڈن ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ حاجی صغیر بھدر نے اپنی ٹیم رانا محمد شفیق سب انسپکٹر کاشف جرال اے ایس آئی کے ہمراہ تین رکنی ڈکیتی گینگ سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی ہدایت پرڈی ایس پی سرکل لالہ موسیٰ چوہدری محمد اکرم کی زیر نگرانی ایس ایچ اوتھانہ صدر لالہ موسی انسپکٹر صغیر احمد بھدر اور انکی سب انسپکٹر رانا محمد شفیق، اے ایس آئی کاشف جرال نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مختلف کاروائیوں کے دوران پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پہلی کاروائی کے دوران تین رکنی نوریزڈکیت گینگ کوگرفتار کرلیا جنکے قبضہ سے نقدی 4/-لاکھ روپے اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ 2 عدد پسٹل 30بور برآمد کرلئے۔گرفتار ملزمان میں نوریز ولد محمد رفیق ساکن جاتریہ خورد۔2 یاسرولد ساجد ساکن ٹھیکریاں۔3 عبداللہ ولدشفیع ساکن رجادی شامل ہیں دوسری کاروائی کے دوران شراب پی کر ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم عبدالحفیظ ولد عبدالمجید ساکن کوٹلہ قاسم خاں کو رائفل 12 بور ریپیٹر سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔جبکہ مزید کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل میں ملوث ملزم محمد افضال ولد لال خاں سکنہ دلانوالہ کو اسلحہ پسٹل 30بور سمیت گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے