پنڈی میں کار درخت سے جا ٹکرائی، نئی دلہن جاں بحق، چار افراد شدید زخمی

Published: 18-07-2023

Cinque Terre

راولپنڈی میں تیز رفتار کار درخت سے ٹکرانے کے سبب نئی نویلی دلہن جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ پنڈی کے علاقے چیک بیلی روڈ پر  جٹھہ ہتھیال کے قریب پیش آیا جس میں ڈرائیور کار پر قابو نہ رکھ سکا اور کار درخت سے جاٹکرائی، نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق ہوئی اور چار افراد زخمی ہوئے جن کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔اطلاعات کے مطابق خاتون کی ایک روز قبل ہی شادی ہوئی تھی۔