پیٹ کمنز پرانے زمانے کے ٹیسٹ میچ کپتان ہیں، رکی پونٹنگ

Published: 18-07-2023

Cinque Terre

آسٹریلیا کو عالمی چیمپئین بنوانے والے رکی پونٹنگ نے ایشز سیریز میں پیٹ کمنز کی قیادت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ پرانے زمانے کے ٹیسٹ میچ کپتان کی طرح ہیں۔آئی سی سی کو دیئے گئے ریویو میں سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے کہا کہ ’’ایشز سیریز میں ہم نے دیکھا ہے کہ بین اسٹوکس ہر بال پر کچھ نیا کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اسکے برعکس کمنز روایتی ٹیسٹ پوزیشن پر کام کرتے نظر آتے ہیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ ’’یہ ایشز سیریز قیادت کے دو متضاد انداز کا زبردست مقابلہ ہے کیونکہ اس سیریز میں سب سے زیادہ حکمت عملی دیکھنے کو مل رہی ہے، مجھے لگتا ہے کہ اسٹوکس بعض اوقات منصوبہ بندیوں کو واقعتاً پیش آنے کا موقع نہیں، جب آپ جلدی جلدی تبدیلیاں کرتے ہیں تو مواقع کم ہوتے ہیں‘‘۔سال 2021 میں ایشز سے قبل ٹم پین کے اچانک استعفیٰ دینے کے بعد ٹیسٹ کپتان کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد پیٹ کمنز نے بطور کپتان اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، انہوں نے گزشتہ برس 0-4 سے ایشز سیریز جبکہ پاکستان، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابیاں حاصل کیں جبکہ رواں برس ٹیسٹ چیمپئین شپ بھی اپنے نام کی۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کو ایشز سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے جبکہ سیریز کا تیسرا ٹیسٹ بدھ سے شروع ہوگا۔