انجمن تاجران آٹو سپیئر پارٹس سٹی گجرات کے وفد کی چیمبر دفترآمد

Published: 19-07-2023

Cinque Terre

گجرات (عرفان بٹ اینڈ چوہدری صغیر افضل سے)گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب عہدے داران کو مبارک بادوں کا سلسلہ جاری گزشتہ روز انجمن تاجران آٹو سپیئر پارٹس سٹی گجرات کے وفد  نے سرپرست اعلی میر محسن اور صدر چودری محمد ارشاد کی قیادت میں چیمبر دفتر جا کر نو منتخب صدر چوہدری محمد فراز نائب صدور عاطف منور لکی مرزا وقاص احمد شفیق الرحمان بٹ سمیت دیگر تمام ایگزیکٹو عہدے داران کو مبارکباد دی انجمن تاجران آٹو سپیئر پارٹس کے وفد کی جانب سے سمال چیمبر کے نو منتخب عہدے داران کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے وفد میں سیکرٹری جنرل حاجی علی اصغر نائب صدر عمر شہزاد فنانس سیکرٹری سرفراز احمد بھٹی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل شاہد اشرف بٹ انفارمیشن سیکرٹری چوہدری زوہیب شکیل ایڈیشنل انفارمیشن سیکرٹری مرزا نسیم احمد اور چیئرمین انتخابی کمیٹی مظہر حفیظ شامل تھے اس موقع پر سمال چیمبر کے نو منتخب صدر چوہدری محمد فراز نے انجمن تاجران آٹو سپیئر پارٹ سٹی گجرات کے وفد  کا ان کی محبت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سمال چیمبر گجرات کے چھوٹے تاجروں کا نمائندہ ادارہ بن کر سامنے ائے گا اور اپ کو اپنی نمائندگی ہر جگہ نظر آئے گی