Published: 19-07-2023
گجرات (عرفان بٹ اینڈ چوہدری صغیر افضل سے) انجمن ارائیاں ضلع گجرات کے رہنماؤں سابق ناظم چوہدری محمد اصغر تیل والے,سابق ناظم چوہدری شہزاد گل اور چوہدری جاوید سراج کی گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے دفتر آمد نو منتخب صدر چوہدری محمد فراز نائب صدر عاطف منور لکی اور ان کے دیگر ایگزیکٹو عہدے داران کو مبارکباد دی چوہدری محمد اصغر تیل والے،شہزاد گل اور چوہدری جاوید سراج کی جانب سے چوہدری محمد فراز عاطف منور لکی سمیت دیگر عہدے داران کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے اور انہیں کامیابی پر مبارکباد پیش کی اس موقع پر چوہدری محمد فراز اور نائب صدر عاطف منور لکی نے چوہری محمد اصغر تیل والے چوہدری شہزاد گل اور چوہدری جاوید سراج کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شہزاد گل اور چوہدری محمد اصغر تیل والے کا کہنا تھا کہ گجرات میں سمال چیمبر کا قیام خوش آئند اقدام ہے اس سے جہاں چیمبر فلیٹ فارم کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی راہ رکے گی وہیں پر گجرات شہر کے چھوٹے صنعت کاروں اور تاجروں کے حقوق کا تحفظ بھی یقینی ہوگا اور انہیں اپنے مسائل کے حل کے لیے ایک موثر اور مضبوط پلیٹ فارم ملے گا ہم توقع کرتے ہیں کہ سمال چیمبر کی نو منتخب قیادت گجرات کی صنعت کا ر اور تاجر برادری کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کو احسن انداز سے نبھائے گی