سول ڈیفنس کی کارکردگی صفر: بے ایمان عملہ کی سست روی کی وجہ سے گجرات بڑے حادثہ کا انتظار کرے

Published: 19-07-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ سلیمان علی بٹ)سول ڈیفنس کی کارکردگی صفر:برائے نام کارروائیوں میں مصروف عمل‘ سو ل ڈیفنس کی بے ایمانی کی وجہ سے گجرات کے شہری کسی بڑے حادثہ کا انتظار کریں۔ گیس ریفلنگ اینڈ منی پٹرول پمپس کے خلاف کوئی موثر کارروائی نظر نہیں آر ہی‘ سول ڈیفنس سرکاری ملازم ہوتے ہوئے بھی کام کرنے سے انکاری ہے‘ اگر کسی گیس ریفلنگ پوائنٹس کو جرمانہ یا سیل کیا جاتا ہے تو وہ دوبارہ بڑے پیمانے پر اپنا کام شروع کر دیتا ہے کیونکہ جرمانہ اور سیل اُن کیلئے لائسنس کا کام کرتی ہے۔ ظلم کی بات یہ ہے کہ پولیس رپورٹ ایچ ڈی اینڈ بے نقاب نیوز ادارے کی طرف سے ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کو ایک درخواست دی تھی اس میں تقریبا گجرات کے گردونواح میں 3سو سے زائد گیس ریفلنگ اینڈ منی پٹرول پمپس کے پوائنٹس کا ذکر ہے‘ درخواست کے باوجود سول ڈیفنس کے آفیسر اشفاق احمد اور اُن کا عملہ کارروائی کرنے سے قاصر ہیں‘ جب اس بابت ہمارے نمائندہ نے سول ڈیفنس آفس جا کر معلومات حاصل کرنا چاہی تو آفیسر اشفاق احمد نے سنگین نتائج کی دھمکیاں‘ آفس کا دورازہ بند کر کے دست و گربیان ہونے کی کوشش کی‘ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کے احکامات کو جوتی کی نوک پر رکھتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ معلومات کیلئے ڈپٹی کمشنر کے آفس سے رابطہ کریں۔آفیسر شاہی نے فرمایا کہ آپ میرے آفس میں نہیں آ سکتے‘ اس اثناء سو ل ڈیفنس کا ایک اور ملازم جس کا نام اشرف بتایا جاتا ہے وہ آفس داخل ہوتے ہی کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کے احکامات کو اللہ کی قسم میں نہیں مانتا اور نہ ہی اُن کے کہنے پر کام کرتا ہوں‘ میں اپنی مرضی کا خود مالک ہوں۔یاد دلاتا چلوں کہ ابھی کچھ دن پہلے ہی بھلوال میں ویگن میں سلنڈر پھٹنے سے اور جہلم میں سلنڈر پھٹنے سے قیمتی جانوں کا ضائع ہوا تھا‘کیانااہل عملہ کی سست روی کی وجہ سے گجرات میں بھی ایسے واقعہ رونما ہونے کا انتظار کیا جارہا ہے۔ سیاسی و سماجی حلقے سول ڈیفنس کے عملہ کو تبدیل کر کے محکمانہ انکوائری کی اپیل کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب‘ کمشنر گوجرانوالہ‘ ڈپٹی کمشنر گجرات سختی سے نوٹس لیتے ہوئے نا اہل عملہ کو تبدیل کریں۔ اور ایماندار عملہ کو تعینات کیا جائے تاکہ گجرات کو بڑے حادثے سے بچایا جا سکے۔