پاکستان 37 سال بعد ورلڈ جونئیر اسکواش کا چیمپئن بن گیا

Published: 23-07-2023

Cinque Terre

پاکستان کے حمزہ خان ورلڈ جونئیر اسکواش چیمپئن بن گئے۔ پاکستان آرمی سے تعلق رکھنے والے محمد حمزہ خان نے میلبرن میں کھیلی جارہی جونئیر چیمپئن شپ کے فائنل میں مصر کے محمد ذکریا کو 1-3 سے شکست دیکر تاریخ دہرائی۔1986 کے بعد حمزہ پہلے پاکستانی بنے ہیں جنہوں نے ورلڈ جونئیر سکواش چیمپئن شپ ٹرافی اپنے نام کی۔ ان سے قبل جان شیر خان نے آخری بار پاکستان کو ٹائٹل جتوایا تھا۔حمزہ خان آرمی کوچ آصف خان کی نگرانی میں دو ماہ تک ٹریینگ کرنے کے بعد حمزہ آسٹریلیا گئے تھے جبکہ چیمپئین بننے پر پاکستان اسکواش فیڈریشن نے حمزہ خان کو مبارک باد دی جبکہ وطن واپسی پر شاندار استقبال کی بھی نوید سنائی۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے ورلڈ جونئیر اسکواش چیمپئین شپ جیتنے پر حمزہ خان سمیت انکے والدین، کوچ اور کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 37 سال بعد یہ ٹائیٹل پھر سے پاکستان کے نام کرنے پر حمزہ خان آپ کا شکریہ، امید ہے کہ آنے والے وقت میں آپ سکواش میں پاکستان کو ایک بار پھر ناقابل تسخیر بنا ئیں گے۔انہوں نے کہا کہ 15 ماہ کے دور میں کوہ پیمائی، باکسنگ، سکواش اور دیگر کھیلوں میں پاکستان نے کئی اعزاز اپنے نام کیے۔واضح رہے کہ قومی پلئیر حمزہ خان قومی سطح پر آرمی کی نمائندگی کرتے ہوئے متعدد ٹائٹلز اپنے نام کرچکے ہیں جبکہ وہ اِس وقت جونیئر عالمی رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔