Published: 24-07-2023
گجرات(عرفان بٹ اینڈ چوہدری صغیر افضل سے) گجرات پریس کلب کی کابینہ کا اجلاس صدر بشارت لودھی کی صدارت میں گجرات پریس کلب میں منعقد ہوا اجلاس میں جنرل سیکرٹری راجہ ریاض احمد راسخ، سینئر نائب صدر فیاض بٹ، نائب صدر ارشد محمود، فنانس سیکرٹری آصف علی بھٹی، سیکرٹری اطلاعات ارشد علی، جوائنٹ سیکرٹری قیصر اعجاز ملہی، سیکرٹری تقریبات سید ابدال شاہ، اراکین مجلس عاملہ عاطف ایوب بٹ، ارشد بٹ و دیگر شریک ہوئے اجلاس کا آغازتلاوت قرآن پاک اور درود پاک ؐ سے کیا گیا اجلاس میں پچھلی کاروائی کی توثیق کی گئی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا جن اراکین کی انشورنس فیس کی رقم واجب الدا ہے وہ یکم اگست تک اپنے بقایا جات جمع کروادیا بصورت دیگر انکی پالیسی رقم جمع نہیں کرائی جائیگی، اجلاس میں صدر بشارت لودھی نے بتایا کہ آئندہ ماہ کے پہلے عشرہ میں یونیورسٹی آف گجرات میں اراکین پریس کلب کیلئے ورکشاپ کا انعقاد کیا جائیگا جس میں پیشہ وارانہ تربیت کا اہتمام کیا جائیگا اجلاس میں تفریح ٹوور کے حوالے سے جنرل سیکرٹری راجہ ریاض احمد راسخ، سینئر نائب صدر فیاض بٹ، فنانس سیکرٹری آصف علی بھٹی، نائب صدر ارشد محمود، جوائنٹ سیکرٹری قیصر اعجاز ملہی پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی،کمیٹی اراکین پریس کلب کیلئے تفریح ٹوور انتظامات کرے گی، اجلاس میں گجرات پریس کلب کے مالی معاملا ت کے حوالے سے بھی باہمی مشاورت سے مختلف تجاویز پر غور کیا فنانس سیکرٹری آصف علی بھٹی نے گوشوارہ رپورٹ آمدن اور اخراجات کے حوالے سے کابینہ کو آگاہ کیا صدر پریس کلب نے اجلاس کا اختتام دعا سے کیا بعدازاں شرکاء کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔