Published: 24-07-2023
جماعت اسلامی پنجاب کی صوبائی مجلس شوری کا اجلاس اسلام آباد میں امیر صوبہ پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم کی صدارت میں منعقد ہواامیر صوبہ نے دس ارکان پر مشتمل صوبائی مجلس عاملہ کا اعلان کیامجلس شوری سے خطاب کرتے ہوئے کہا قومی انتخابات وقت پر کرائے جائیں اور عوام جس پارٹی کو ووٹ دیں اسے اقتدار منتقل کر دیا جائے امیر صوبہ نے پنجاب میں امن وامان کی خراب صورتحال قتل وغارت گری اور مہنگائی بجلی کا بم گرانے پر سخت تشویش کا اظہارکیا امیر صوبہ نے کہا جماعت اسلامی نے امانت دیانت خدمت خلق کے دائروں میں خوبصورت روایات قائم کی ہیں انشائاللہ عوام کی حمایت سے کامیاب ہوکر اس ملک کو عدل و انصاف کا نظام دیں گے پروٹو کول ختم کریں گے کرپشن پر سخت سے سخت سزائیں دیں گے کھیلوں کے میدان آباد کریں گے۔نوجوان کے لیے نوکریوں کے دروازے کھو لیں گے ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا موجودہ حکمران تولہ علی بابا چالیس چوروں کا ٹولہ ہے ہم سراج الحق کی قیادت میں محنت کشوں کسانوں اساتذہ کارخانہ مزدور کا تحفظ کریں گے۔