عمران خان سے گجرات کے وکلاء کی زمان پارک میں خصوصی ملاقات

Published: 24-07-2023

Cinque Terre

انصاف لائیرز فورم گجرات کے صدر چوہدری خاور جاوید ایڈووکیٹ کی قیادت میں وکلاء وفد کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے زمان پارک لاہور میں خصوصی ملاقات۔انصاف لائیرز فورم ڈسٹرکٹ گجرات کے وفد میں صدر چوہدری خاور جاوید ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری ایم اے ثاقب سیٹھی ایڈووکیٹ،تحصیل صدر چوہدری منیر احمد گوندل ایڈووکیٹ،سیکرٹری اطلاعات و نشریات چوہدری عامر فاروق اکرم ایڈووکیٹ،چوہدری اظہر منظور ایڈووکیٹ،چوہدری زاہد اکرم ایڈووکیٹ،چوہدری شرافت حسین ایڈووکیٹ، چوہدری یاسر عرفات ایڈووکیٹ شامل تھے۔زمان پارک لاہور میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے خصوصی ملاقات کے دوران انصاف لایئرز فورم گجرات کے ساتھ پارٹی ورکر کی گرفتاریوں سے متعلق،سیاسی معاملات اور آئندہ کے لائحہ عمل کو زیر بحث لایا گیا اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے انصاف لائیرز فورم گجرات پارٹی خدمات کی اچھے الفاظ میں تعریف کی اور پارٹی معاملات کو مزید احسن طریقے سے سر انجام دینے سے متعلق مشاورت کی اس ملاقات میں چیئرمین عمران خان کے سپوکس پرسن بیرسٹر عمیر کان نیازی ایڈووکیٹ،چوہدری زبیر احمد ایڈووکیٹ اور سردار عظیم اللہ ایڈووکیٹ نے بھی شرکت کی۔