سالانہ ترقیاتی پروگرام: گجرات میں 25اہم منصوبوں کی نشاندہی

Published: 25-07-2023

Cinque Terre

(عرفان بٹ اینڈ چوہدری صغیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام 2023-24 کے تحت ضلع گجرات میں 25 ترقیاتی اسکیموں کی نشاہدہی کی گئی ہے، اسکیموں پر مجاز فورم سے منظوری اور حکومت پنجاب سے فنڈز کے اجراء کے بعد کام کا آغاز کیا جائے گا، ان اسکیموں کی تکمیل پر 625 ملین روپے لاگت آئے گی،  ان خیالات کا اظہار انہوں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جہانگیر بٹ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد عابد، ایکسیئن ہائی ویز سید عدیل حیدر، ایس ڈی او ایریگیشن خالد رفیق، ایکسیئن پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ندیم عباس، سی او ایجوکیشن ڈاکٹر سیف اللہ سمیت دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی 7 اسکیمیں، لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی 9، اسکول ایجوکیشن کی 2 ہائی وے کی 6 اور محکمہ صحت کی 1 اسکیم شامل ہے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے نشان دہی کردہ اسکیموں کو مجاز فورم پر منظوری کے لئے بھجوایا جائے گا الیکشن کمیشن اور حکومت پنجاب کی منظوری کے بعد اسکیموں پر کام کا آغاز کردیا جائے گا۔