Published: 25-07-2023
گجرات (چو ہدری نصیر افضل سے)گجرات تھانہ تھانہ صدر لالہ موسیٰ پولیس کی کاروائی گھر کے تالے توڑ کر چوری کرنیوالا ملزم چوبیس گھنٹوں کے اندر گرفتار طلائی زیورات مالیتی7.5 لاکھ روپے، نقدی 1.5 لاکھ روپے اور گھریلو سامان برآمد تفصیلات کے مطابق محلہ باغ بادا کے رہائشی نے پولیس کو اطلاع دی کہ میری ہمشیرہ کے گھر سے کسی نامعلوم چور نے گھر کے تالے توڑ کر طلائی زیورات،نقدی اور گھریلو سامان چوری کر لیا ہے۔ اطلاع موصول ہونے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ نے ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل چوہدری محمد اکرم کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ صغیر احمد بھدرکوواردات کو ٹریس کرنے اور مال مسروقہ کی برآمد گی کا خصوصی ٹاسک دیا۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ انتہائی محنت سے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ وارانہ مہارت کو بروئے کارلاتے ہوئے چوری کی واردات میں ملوث ملزم کاظم شاہ ولد مہندی کو چوبیس گھنٹوں کے اند ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ دوران انٹیروگیشن ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ طلائی زیور ات مالیتی 7.5لاکھ روپے، نقدی 1.5 روپے اور گھریلو اشیا برآمد کرلی۔ ملزم سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔