گجرات میں سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں: ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک

Published: 26-07-2023

Cinque Terre

گجرات (عرفان بٹ اینڈ چوہدری صغیر افضل سے) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ شہری بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، بجلی کے پولز، سیوریج لائنوں،نالوں سے دور رہیں، دریاوں نہروں میں طغیانی کے باعث شہری دریاوں نہروں میں نہانے سے گریز کریں، میونسپل کارپوریشن کا عملہ شہر سے پانی کے نکاس کے لئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بارش کے بعد متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا، ڈپٹی کمشنر صفدر ورک نے کہا کہ ابھی تک ضلع گجرات میں سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ہے، دریاوں کی صورتحال کو مسلسل مانیٹر کیا جارہا ہے، اس وقت ہیڈمرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 94185 کیوسک اور اخراج 78780 کیوسک ہے اسی طرح ہیڈ خانکی کے مقام پر پانی کی آمد 84951 اور اخراج 77930 کیوسک ہے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن گجرات اور میونسپل کمیٹیوں کے افسران و عملہ فیلڈ میں موجود رہیں اور پانی کی نکاسی کے فوری اقدامات یقینی بنائیں، تمام ڈسپوزل اسٹیشنز پوری استعداد پر چلائے جائیں، شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے اس سلسلہ میں تمام دستیاب وسائل احسن طریقے سے استعمال کئے جائیں۔