Published: 26-07-2023
گجرات (عرفان بٹ اینڈ چوہدری صغیر افضل سے)سکندر اشفاق رضی صدر گجرات چیمبر آف کامرس نے حاجی ناصر محمود گروپ لیڈر شاہین گروپ و سابقہ میئر گجرات اور وقار ایوب بٹ چیئرمین ویزہ لیٹر کمیٹی کے ہمراہ بلیغ الرحمن گورنر پنجاب سے گورنر ہاؤس لاہور میں خصوصی میٹنگ کی۔ میٹنگ میں موجودہ صورتحال میں گجرات کی بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر گجرات چیمبر نے گورنر پنجاب سے گجرات چیمبر کے ون ونڈو سہولت سنٹر میں امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور نادرا ہیلپ ڈیسک کے قیام کے حوالے سے معاونت چاہی۔ صدر گجرات چیمبر نے انہیں دورہ گجرات چیمبر کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔ حاجی ناصر محمود نے اس موقع ہر کہا کہ نواز شریف میڈیکل کالج گجرات میں 20 کروڑ روپے کی لاگت سے لیب بنائی گئی تھی جو کہ ابھی تک فعال نہیں ہے اس کے لیے اقدامات کئیے جائیں جس پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے سیکرٹری ہیلتھ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ اس کی تفصیلات بتائیں اور تین دن کے اندر مکمل رپورٹ فراہم کریں۔