شاہ رُخ خان کی فلم جوان کا گانا ’زندہ بندہ‘ ریلیز کر دیا گیا

Published: 31-07-2023

Cinque Terre

ممبئی: بالی ووڈ کے سُپر اسٹار شاہ رُخ خان کی آنے والی فلم ’جوان‘ کا گانا ریلیز کر دیا گیا۔کنگ خان کے گانے ’زندہ بندہ‘ کو 3 مختلف زبانوں ہندی، تامل اور تیلگو میں ریلیز کیا گیا ہے جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔یہ گانا ارشاد کامل نے لکھا ہے جبکہ اس کی موسیقی نوجوان میوزک کمپوزر انیرودھ روی چندر نے ترتیب دی ہے۔زندہ بندہ میں شاہ رُخ خان نے ایک ہزار سے زائد خواتین کے ساتھ مختلف انداز میں پرفارم کیا ہے جو اس سے پہلے بھارتی سنیما کی تاریخ میں نہیں فلمایا گیا۔شاہ رُخ خان نے سوشل میڈیا پر گانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’جب اصول داؤ پر لگ جائیں تو لڑنا پڑتا ہےیہ جنگ آپ کو زندہ کرتی ہے۔‘واضح رہے کہ فلم جوان دنیا بھر میں 7 ستمبر 2023 کو ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں ریلیز کی جائے گی۔