2 افراد کو قتل کرنیوالا‘ڈکیتی وموٹر سا ئیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث چاند اور پہلوان گینگ گرفتار

Published: 01-08-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ سلیمان علی بٹ)ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں کے دوران مزاحمت کرنے پردو افراد کو قتل کرنے والااور ڈکیتی وموٹر سا ئیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث چاند اور پہلوان گینگ گرفتار‘ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ عرصہ میں تھانہ لاری اڈا اور گردو نواح کے علاقہ میں ہونے والی ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران دو افراد کو قتل کرنے والا انتہائی خطرناک گینگ اور دیگر موٹر سائیکل چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ  کو ٹریس کرنے اور ملزمان کی گرفتار ی کیلئے ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کے حکم کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن ریاض ناز کی زیر قیادت ڈی ایس پی سٹی سرکل اسد اسحاق کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ لاری اڈا اور دیگر ملازمان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ اور حکم دیا کہ قاتلوں اور چوروں کوجلداز جلد ٹریس کرکے گرفتارکیا جائے اورقرار واقعی سزا دلوائی جائے۔جس پر پولیس تھانہ لاری اڈا نے مقدمات کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی۔ ایس ایچ اوتھانہ لاری اڈا انسپکٹر عمران فاروق سوہی اور ان کی ٹیم نے انتہائی محنت اور پیشہ ورانہ مہارت سے اندھے قتل کی دومختلف وارداتوں کو ٹریس کرکے 3رکنی چاند گینگ کو گرفتار کر لیا۔جن میں 1۔ناصر محمد عرف چاند2۔ علی رضا 3۔ محمد مزمل شامل ہیں۔ دوران انٹیروگیشن ملزمان نے انکشاف کیا کہ  شہر گجرات کے اندر اسلحہ کے زور پر وارداتیں کرتے تھے دوران واردات اگر کوئی شخص مزاحمت کرتا تھا تو پسٹل سے فائر کر کے بندہ کو قتل کر دیتے تھے۔ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 2عددقیمتی موبائل فون، سائیکل، بیٹری، ٹیپ ریکارڈر معہ سپیکر، بٹوہ، نقدی، 2عدد پسٹل 30بور اور واردوتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور چنگ چی رکشہ برآمد کرلیاگیا۔جبکہ ڈکیتی و موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث خطرناک پہلوان گینگ کو بھی گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں 1۔ محمد عنصر عرف قیصر شاہ 2۔ سید علی حیدر سکنائے گجرات شامل ہیں۔ دوران انٹیروگیشن ملزمان نے انکشاف کیا کہ گجرات شہر اور گرد نواح میں کھڑے موٹر سائیکل اور رکشہ کو چوری کر لیتے تھے۔ اور ان کو مختلف کباڑیوں کو بیچ دیتے تھے۔ ملزمان کے قبضہ سے ساڑے پانچ لاکھ روپے نقدی۔ 2عدد رکشہ اور 2عدد پسٹل 30بور برآمد کر لیے گئے۔ملزمان کی مزید تفتیش جاری ہے۔