Published: 01-08-2023
(رپورٹ:۔چوہدری نصیر افضل سے)ملکوال سرکل کے تھانہ میانہ گوندل کے مشہور مقدمہ قتل 270/21 کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج ملکوال غلام رسول چوہان نے تین ملزمان ارشد، عباس اور حامد کو 2 دو بار سزائے موت سنادی‘ ملزمان کو 10 دس لاکھ جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ملزمان حامد، عباس اور ارشد نے 2021 میں میانہ گوندل میں اعجاز رانجھا اور امیر رانجھا کو قتل کیا تھا مدعی کیس کے کونسل دانیال محمود رانجھا ایڈووکیٹ تھے ایف آئی آر میں چار ملزمان نامزد تھے ملزم اسلم رانجھا چند ماہ قبل کینسر سے فوت ہو گیا تھا ملزمان ارشد اور عباس ہائی کورٹ سے ضمانت پر تھے جبکہ حامد جیل میں تھا