اے ایف پی نے ٹوئٹر پر مقدمہ کردیا

Published: 03-08-2023

Cinque Terre

پیرس: عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے ایلون مسک کی مائیکرو بلاکنگ ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر خبروں کی مد میں رقم کی ادائیگی کے معاملے پر مقدمہ دائر کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے ’’اے ایف پی‘‘ نے پیرس میں ٹوئٹر پر مقدمہ دائر کیا جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم نیوز ایجنسی کے مواد کی تقسیم کے لیے ممکنہ ادائیگی پر بات کرنے میں ناکام رہا ہے۔خیال رہے کہ فرانس نے 2019 میں کاپی رائٹ کا ایک قانون نافذ کیا تھا جسے “ہمسائیوں کے حقوق” کہا جاتا ہے جو بڑے آن لائن پلیٹ فارمز کو خبروں کے لیے معاوضے کے حصول کے لیے پبلشرز کے ساتھ بات چیت کرنے پر مجبور کرتا ہے۔ایلون مسک نے اے ایف پی کے مقدمہ کرنے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ عجیب ہے۔ نیوز ایجنسی چاہتی ہے کہ ہم انہیں ان کی سائٹ پر ٹریفک کے لیے ادائیگی کریں جہاں سے وہ اشتہارات سے آمدنی حاصل کرتے ہیں اور ہم ایسا نہیں کرتے۔