عنزیلہ عباسی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا، مایوں کی تصاویر وائرل

Published: 03-08-2023

Cinque Terre

کراچی: اداکارہ و گلوکارہ عنزیلہ عباسی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ جویریہ عباسی اور شمعون عباسی کی بیٹی عنزیلہ جلد پیا گھر سدھاریں گی۔ عنزیلہ نے انسٹاگرام پر اپنی رسمِ مایوں کی تصاویر اپ لوڈ کی ہیں جو کہ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔عنزیلہ نے اپنی مایوں کیلئے سفید رنگ کے شرارے کا انتخاب کیا ہے جس پر سورج مکھی کے پیلے پھول بنے ہوئے ہیں جبکہ ان کے ہونے والے شوہر نے بھی ایسا ہی کُرتا پہن رکھا ہے۔عنزیلہ عباسی کی مایوں میں حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ اشنا سمیت کئی شوبز ستاروں نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگائے۔عنزیلہ عباسی کی شادی کراچی میں مقیم کاؤنسلر اور مصنف تاشفین انصاری سے ہو رہی ہے کچھ ماہ قبل اس جوڑی کی ڈھولکی امریکہ میں ہوئی تھی۔یاد رہے کہ حال ہی میں شمعون عباسی نے اداکارہ شیری شاہ سے اپنی تیسری شادی کی تصدیق کی تھی جبکہ جویریہ عباسی شمعون کی دوسری اہلیہ ہیں انہوں نے 2009 میں علیحدگی اختیار کر لی تھی۔