سانحہ 9مئی قابل مذمت‘فوج اور قائدین کیساتھ کھڑے ہیں:منور بٹ

Published: 03-08-2023

Cinque Terre

گجرات (عرفان بٹ اینڈ چوہدری صغیر افضل سے)ممتاز رہنما مسلم لیگ ق و سینئر نائب صدر مسلم لیگ ق گجرات منور حسین بٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی پاک فوج اور اپنے قائدین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ منور حسین بٹ نے مزید کہا 9 مئی کے واقع کی جتنی مذمت کی جاے کم ہے۔ تحریک انصاف کے شر پسندوں نے ایک انتہائی گھٹیا سازش کی تھی جبکہ پاکستانی عوام اپنی فوج سے محبت کرتی ہے اور فوج اپنی عوام سے۔کچھ انتشار پسند جماعتیں اور لوگ عوام کو پاک فوج سے دور کرنا چاہتے ہیں جو کہ ناممکن ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ق نے ہمیشہ پاک فوج کا ساتھ دیا ہے۔ سابق وزیر اعظم پاکستان چوہدری شجاعت حسین واحد ایسے سیاستدان ہیں۔ جن کی سب ہی جماعتیں عزت کرتی ہیں۔چوہدری شجاعت حسین نے ہمیشہ ملکی مفاد میں سیاست کی۔ان کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین اور چوہدری شافع حسین بھی اپنے والدکے نقشِ قدم پر چلتے ہوے شرافت کے پیکر ہیں۔ مسلم لیگ (ق)کے سینئرنائب صدر منور حسین بٹ نے مزید کہا انشاللہ تعالیٰ چوہدری شافع حسین گجرات شہر سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔