علی ابرار جوڑا کا مختلف یونین کونسلوں کا دورہ‘وفود سے ملاقاتیں

Published: 03-08-2023

Cinque Terre

گجرات (عرفان بٹ اینڈ چوہدری صغیر افضل سے)پاکستان مسلم لیگ گجرات شہرکے صدرچوہدری علی ابرارجوڑا کاشہرکی مختلف یونین کونسلز کاخصوصی دورہ،صفائی ستھرائی انتظامات کاجائزہ،عوامی وفود سے ملاقاتیں، شہری مسائل حل کروانے کی یقین دہانی، گزشتہ روزچوہدری علی ابرارجوڑا نے ٹبی گوریاں،ٹبی مرلاں،یونین کونسل8کے محلہ ٹاہلی پورہ،مرغزار کالونی ڈسپوزل سمیت دیگرعلاقوں کادورہ کیا انہوں نے مرغزارکالونی میں موجود ڈسپوزل جس کی گزشتہ 28سالوں سے صفائی نہیں ہوئی تھی کی ہنگامی بنیادوں پراپنی نگرانی میں ہیوی مشینری کے ذریعہ صفائی کروائی بعد ازاں انہوں نے ٹبی مرلاں،ٹبی گوریاں کے محلہ جات خصوصاً قبرستانوں میں کھڑے بارشی پانی کابھی جائزہ لیااورہنگامی بنیادوں پر فی الفورصفائی اورنئی دیوارتعمیرکروانے کی بھی یقین دہانی کرائی،چوہدری علی ابرارجوڑا نے یونین کونسل8کے محلہ ٹاہلی پورہ میں کھلے پلاٹوں میں گندگی وغلاظت کے ڈھیروں کاجائزہ لیتے ہوئے کہاکہ شہرکے تمام علاقوں میں موجود کھلے پلاٹوں میں ہنگامی بنیادوں پرصفائی ستھرائی کروائی جائے جومالکان یہ عمل نہیں کرتے انکے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے نوٹس جاری کیے جائیں گے، چوہدری علی ابرارجوڑانے ٹبی گوریاں میں مرزا اجمل بیگ اور ٹبی مرلاں میں چوہدری عدیل مرل کی رہائش گاہ پرعمائدین علاقے کے اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہری مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں انشائاللہ قائد چوہدری شافع حسین کی ہدایات پر دہلیزپرمسائل حل کروانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں اس مقصد کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈز سے گجرات شہرکی تمام یونین کونسلز میں بلاتفریق وامتیازمیرٹ پرترقیاتی کام کروائیں گے، چوہدری علی ابرارجوڑا نے کہاکہ گزشتہ ادوارمیں شہرکو جان بوجھ کرنظراندازرکھاگیا جس کے نتیجے میں آج شہرکے گلی محلوں میں گندگی وغلاظت کے ڈھیروں کیساتھ غیرمعیاری میٹریل سے بنائی گئی سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ کاشکارہیں انہوں نے کہاکہ آنیوالے الیکشن کیلئے ہمیں متحد ومنظم ہوکر شہری مسائل کے حل کیلئے چوہدری شافع حسین کے ہاتھ مضبوط کرتے ہوئے انہیں ریکارڈ ووٹوں سے کامیاب کرواناہوگا اس موقع پرعمائدین نے چوہدری علی ابرارجوڑا کومسائل سے بھی آگاہ کیا۔