حکومت کا پیٹرول بم مہنگائی کا نیا طوفان لائے گا: جاوید بٹ

Published: 03-08-2023

Cinque Terre

گجرات (عرفان بٹ اینڈ چوہدری صغیر افضل سے)مرکزی انجمن تاجران کے صدر جاوید بٹ جنرل سیکرٹری خادم حسین سلیمی نائب صدر احمر ثناء بٹ‘ محمد خالد بٹ‘چوہدری اشفاق گورائیہ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت تاجر برادری او رپاکستانی عوام پر رحم کرے اور پٹرول میں 20روپے فی لیٹر کا اضافہ اور بجلی کی ریٹ میں اضافہ واپس لے یہ ملک میں مہنگائی کا ایک نیا طوفان لے کر آئیں گے جس کی وجہ سے معیشت مزید تباہ ہو گی او رملک میں عام آدمی کی زندگی میں بہت زیادہ مشکلات آئیں گی اور زندہ رہنا مشکل ہو جائے گا لوگ خود کشی کرنے پر مجبور ہوں گے زندگی کی ہر اشیاء میں اضافہ ہو گا ہماری حکومت سے اپیل ہے کہ وہ پٹرول او ربجلی کی قیمت میں اضافہ واپس لے