Published: 03-08-2023
گجرات (عرفان بٹ اینڈ چوہدری صغیر افضل سے)صدر مرکزی انجمن تاجران حاجی جاوید بٹ ساتھیوں کے ہمراہ گجرات چیمبر اف سمال ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے دفتر پہنچ گئے سمال چیمبر کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا حاجی جاوید بٹ نے جنرل سیکرٹری خادم حسین سلیمی مہر اسلم مٹھو اور دیگر کے ہمراہ نو منتخب صدر چوہدری محمد فراز نائب صدر عاطف منور لکی ایگزیکٹو ممبران ثناء اللہ بٹ شیخ سلمان ظہیر شفیق الرحمن بٹ اور دیگر عہدے داران کو مبارکباد دی اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے اس موقع پر حاجی جاوید بٹ کا چوہدری محمد فراز نے سمال چیمبر میں خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے بڑے بھائی اور دیرینہ ساتھی ہیں اج سمال چیمبر کا قیام اپ سب بھائیوں کی کاوشوں کا ثمر ہے صدر مرکزی انجمن تاجران حاجی جاوید بٹ کا کہنا تھا کہ ہم سمال چیمبر کی ترقی اور کامیابی کے لیے ہمہ وقت دعا گو ہیں