Published: 03-08-2023
گجرات (عرفان بٹ اینڈ چوہدری صغیر افضل سے)ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی ڈی ایس پی صاحبان اور ایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم کے حوالے سے اہم میٹنگ،ضلع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کمپلیکس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احمد نواز شاہ اور ایس پی انویسٹی گیشن ریاض احمد نازنے ڈی ایس پی صاحبان اور ایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم کے حوالے سے خصوصی میٹنگ کی۔جس میں سرکل افسران اور تمام ایس ایچ او ز نے شرکت کی۔میٹنگ میں ڈی پی او گجرات نے زیر تفتیش مقدمات،مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری،منشیات اور پتنگ بازوں کے خلاف شروع خصوصی آپریشن کے حوالے سے تمام افسران کی کارکردگی کا فرداًفرداً جائزہ لیا۔ ڈی پی او گجرات نے تمام افسران کو ہدائیت کی کہ مجرمان اشتہاریوں، منشیات فروشوں،قبضہ مافیا اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز سخت ایکشن لیا جائے۔ پتنگ بازی ایک خونی اور جان لیوا کھیل ہے جس کے خلاف شروع خصوصی آپریشن کو جاری رکھا جائے۔اورمحرم الحرام کے دوران ضلع بھر میں فول پروف سیکورٹی انتظامات اور دن رات ڈیوٹی کرنے پر افسران کو شاباش دی اورآئندہ بھی فرائض کی ادائیگی اسی جذبے سے سر انجام دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام افسران اپنی کارکردگی میں بہتری لائیں، ناقص کارکردگی کے حامل افسران کو کسی عہدے پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔