’غدر2‘ کا ریلیز کے پہلے 30 کروڑ کا ریکارڈ بزنس کرنے کا امکان

Published: 06-08-2023

Cinque Terre

 ممبئی: بالی وڈ کے ایکشن ہیرو سنی دیول اور امیشا پٹیل اپنی نئی فلم ’غدر2‘ کے ساتھ انڈین باکس آفس پر نئے ریکارڈ قائم کرنے جارہے ہیں۔ فلم کے ٹکٹوں کی ایڈوانس بکنگ رواں ہفتے کے آغاز میں ہوئی تھی اور اب تازہ اطلاعات کے مطابق صرف پہلے دن کیلئے پورے ملک میں اب تک 45 ہزار سے زائد ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ’غدر2‘ کے اوپننگ ڈے کیلئے ٹکٹوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرجائے گی جبکہ مجموعی طور پر یہ تعداد دو لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔ذرائع کے مطابق اس سے قبل شاہ رخ خان کی ’پٹھان‘ کو اتنی مقبولیت حاصل ہوئی تھی اور اگر سنی دیول کی ایکشن فلم کی ٹکٹوں کی فروخت کا یہ سلسلہ اسی طرح برقرار رہا تو وہ پہلے دن میں 30 کروڑ کا بزنس کرکے ریکارڈ بھی قائم کرسکتی ہے۔’غدر2‘ میں سنی دیول، امیشا پٹیل اور اتکرش شرما نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں اور اسے انڈین باکس آفس میں 11 اگست کو ریلیز کیا جائے گا۔