عامر ڈربی شائر ٹیم کیلئے ’اثاثہ‘ ہیں، مکی آرتھر

Published: 10-08-2023

Cinque Terre

قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے سابق فاسٹ بولر محمد عامر کو ڈربی شائر ٹیم کیلئے ’’اثاثہ‘‘ قرار دیدیا۔انگلش کاؤنٹی کرکٹ ٹیم ڈربی شائر اور قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ محمد عامر عالمی کرکٹ کے بہترین بالرز میں سے ایک ہیں، وہ میچ ونر کھلاڑی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سابق فاسٹ بولر محمد عامر کو ڈربی شائر ٹیم کیلئے اثاثہ ہیں، انکی موجودگی سے ٹیم کے بالنگ اٹیک کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد 2024 کے سیزن کے ابتدائی مرحلے کے لیے بطور اوورسیز کھلاڑی ٹیم میں شمولیت اختیار کی تھی۔واضح رہے کہ محمد عامر اور مکی آرتھر کا دلچسپ تعلق ہے وہ اس دور میں کوچنگ کے فرائض نبھارہے تھے جب سرفراز احمد کی کپتانی میں پاکستان نے بھارت کو آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ اسی دور میں عامر قومی ٹیم کی بالنگ میں ڑیڑھ کی ہڈی تصور کیے جاتے تھے۔