سرگودھا: تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کی بڑی کارروائی، اندھا قتل ٹریس‘ تین ملزمان گرفتار

Published: 10-08-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)سرگودھا: تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کی بڑی کارروائی، اندھا قتل ٹریس‘ لاری اڈا پر قتل ہونے والے خواجہ فہیم نامی شخص کے قتل کے ملزمان ٹریس قتل میں ملوث تینوں ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے کرائے کے شوٹرز نے ایک لاکھ روپے کے عوض قتل کیا گرفتار ملزمان کے قبضہ سے وقوعہ میں استعمال ہونے والے دو پسٹل30بور بھی برآمد آر پی او سرگودھا شارق کمال صدیقی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاون اور انکی ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا