ویمنزفٹبال ٹیم کی کپتان ماریہ خان کا سعودی کلب سے معاہدہ

Published: 12-08-2023

Cinque Terre

ریاض: پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کی کپتان ماریہ خان کا سعودی عرب کےفٹبال کلب سے معاہدہ ہوگیا۔سعودی فٹ بال کلب ایسٹرن فلیمز نے سوشل میڈیا پر ویمنز ٹیم کی کپتان ماریہ خان سے معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی تصاویر بھی شیئر کیں۔ ماریہ خان سعودی عرب میں پروفیشنل فٹ بال لیگ کھیلنے والی پہلی پاکستانی خاتون فٹ بالر ہوں گی۔ایسٹرن فلیمز کلب نے کہا ہے کہ ماریہ خان پروفیشنل پاکستانی فٹبالر ہیں جن سے معاہدے کا مقصد سعودی پریمیئر لیگ کے نئے سیزن کے لیے مضبوط ٹیم تیار کرنا ہے۔ کلب میں کولمبیا، الجزائر اور مراکش کی فٹبالرز بھی موجود ہیں ۔ماریہ خان کو گزشتہ سال خواتین کی قومی فٹ بال ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا اور رواں سال  4 ملکی ٹورنامنٹ  کے ایک میچ میں میں میزبان سعودی عرب کے خلاف فری کک پر ان کا کیا گیا گول بہت مشہور ہوا تھا۔