Published: 24-08-2023
اوٹاوا: کینیڈا کی وزیرخزانہ کرسٹیا فری لینڈ کو تیز رفتاری پر 200 ڈالر جرمانہ کردیا گیا۔برطانوی خبر ایجنسی نے کینیڈا کی وزیرخزانہ کرسٹیا فری لینڈ کی ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ وزیرخزانہ پر ان کے آبائی صوبے البرٹا میں مقررہ حد سے تیز گاڑی چلانے پر جرمانہ کیا گیا۔جرمانے کے وقت وزیرخزانہ کی گاڑی کی رفتار 132 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی ۔ البرٹا کے شاہراہوں پر رفتار کی حد 110 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ کرسٹیا فری لینڈ سینٹرل ٹورنٹو کے حلقے سے رکن اسمبلی ہیں اور اکثر سائیکل کے ساتھ ان کی تصاویر وائرل ہوتی ہیں۔گذشتہ ماہ صحافیوں سے گفتگو میں کرسٹینا فری لینڈ نے کہا تھا کہ میرے والد اس بات پر بہت دکھی ہوتے ہیں کہ میرے پاس ذاتی گاڑی نہیں ہے۔ میں اورمیرے بچے واک کرتے اور سب وے پر سائیکل چلاتے ہیں۔