ورلڈکپ؛ پاکستان کے وارم اَپ میچز کب اور کہاں ہوں گے؟

Published: 24-08-2023

Cinque Terre

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ سے قبل باضابطہ وارم اپ میچز کا اعلان کردیا۔آئی سی سی کے اعلامیے کے مطابق وارم اَپ میچز جمعہ 29 ستمبر اور منگل 3 اکتوبر کے درمیان گوہاٹی، حیدرآباد اور ترواننت پورم میں ہوں گے، جس سے ٹیموں مقامی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کا موقع ملے گا۔قومی ٹیم اپنا پہلا وارم اَپ میچ 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف مدمقابل آئی گی جبکہ منگل 3 اکتوبر کو گرین شرٹس کو کینگروز کا چیلنج درپیش ہوگا، قومی ٹیم کے دونوں میچز راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم حیدرآباد میں کھیلے گی۔دیگر ٹیموں کے وارم اَپ فکسچر جمعہ 29 ستمبر بنگلہ دیش بمقابلہ سری لنکا، بارساپارا کرکٹ اسٹیڈیم، گوہاٹی جنوبی افریقہ بمقابلہ افغانستان، گرین فیلڈ انٹرنیشنل اسٹیڈیم، ترواننت پورم 30 ستمبر بروز ہفتہ بھارت بمقابلہ انگلینڈ، برسپارا کرکٹ اسٹیڈیم، گوہاٹی آسٹریلیا بمقابلہ نیدرلینڈز، گرین فیلڈ انٹرنیشنل اسٹیڈیم، ترواننت پورم پیر 2 اکتوبر انگلینڈ بمقابلہ بنگلہ دیش، برسپارا کرکٹ اسٹیڈیم، گوہاٹی نیوزی لینڈ بمقابلہ جنوبی افریقہ، گرین فیلڈ انٹرنیشنل اسٹیڈیم، ترواننت پورم منگل 3 اکتوبر افغانستان بمقابلہ سری لنکا، بارساپارہ کرکٹ اسٹیڈیم، گوہاٹی انڈیا بمقابلہ نیدرلینڈز، گرین فیلڈ انٹرنیشنل اسٹیڈیم، ترواننت پورم