خورشید شاہ کی بجلی کے فی یونٹ میں 15 روپے کمی کی تجویز

Published: 27-08-2023

Cinque Terre

 اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ نے بجلی کے فی یونٹ میں 15 روپے کمی کی تجویز دے دی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت فی یونٹ 4 روپے کم کر سکتی تھی لیکن یہ نہیں ہو سکا، نگراں حکومت فی یونٹ 15 روپے کمی کر سکتی ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ بجلی کے فی یونٹ میں 15 روپے کمی اب بھی ممکن ہے، ایسا نہیں کہ فی یونٹ میں کمی نہیں ہو سکتی۔انہوں نے نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کا ابھی کوئی پروگرام نہیں ہے کیونکہ انکی طبیعت ٹھیک نہیں ہے وہ شاید نہ آئیں۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف بلکل کہتے ہوں گے کہ نواز شریف اکتوبر میں آئیں گے لیکن میں یہ کہتا ہوں انکی طبیعت ٹھیک نہیں، نواز شریف کی طبیعت عین وقت پر بھی خراب ہو سکتی ہے۔