چیئرمین پی ٹی آئی کو اپنے بیٹوں سے ٹیلیفون پر بات کرنیکی اجازت مل گئی

Published: 31-08-2023

Cinque Terre

 اسلام آباد: سیکرٹ ایکٹ عدالت اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اپنے بیٹوں سے ٹیلیفون پر بات کرنے کی اجازت دے دی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلیفون پر بات کرنے کی درخواست دائر کی۔ انہوں نے اپنے وکیل عمیر نیازی اور شیراز احمد کے ذریعے درخواست دائر کی۔درخواست میں موقف دیا کہ اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلیفون یا واٹس ایپ پر بات کرنا چاہتا ہوں۔جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سپرٹنڈنٹ اٹک جیل کو بیٹوں سے والد کی ملاقات کی ہدایت کر دی۔جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے والد کی بیٹوں سے ملاقات کرنے کے انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی۔