’’ایشیاکپ؛ میرے بارے میں کوہلی کے الفاظ کسی اعزاز سے کم نہیں‘‘

Published: 31-08-2023

Cinque Terre

ایشیاکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرے سے قبل براڈ کاسٹرز نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی ویرات کوہلی کے حوالے سے ویڈیو شیئر کردی۔ایشیاکپ کے براڈ کاسٹر اسٹار اسپورٹس نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر دونوں کرکٹرز کے ایک دوسرے سے متعلق ردعمل کی ویڈیو شیئر کی جس میں کپتان بابراعظم سابق بھارتی کپتان اور مڈل آرڈر بیٹر کوہلی کی تعریف کو اپنے لیے اعزاز کہتے ہیں، دونوں کھلاڑیوں کے مداحوں کی جانب سے ویڈیو کو خوب سراہا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سال 2019 میں ویرات کوہلی سے پہلی بار ملاقات ہوئی تھی، وہاں اِن سے بات چیت کی اور بہت کچھ سیکھا۔ویڈیو میں سال 2022 میں ویرات کوہلی کے بابراعظم سے متعلق تاثرات کو بھی شامل کیا گیا جس میں وہ یہ کہتے دیکھائی دیتے ہیں کہ بابراعظم تمام فارمیٹ کا بہترین کھلاڑی ہے، انکے رویے میں آج تک کوئی تبدیلی نہیں آئی اس حقیقت کے باوجود کہ اب وہ دنیا کے ٹاپ کرکٹرز میں اِن کا شمار ہوتا ہے۔واضح رہے کہ ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹیمیں 2 ستمبر کو ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔