Published: 10-09-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)کانسٹیبل عدیل ظفر شہید کی نماز جنازہ مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ پولیس لائینز ہیڈکوارٹرز میں ادا کر دی گئی، آر پی او راولپنڈی، سی پی او راولپنڈی، ایس ایس پی آپریشنز، سینئر پولیس افسران، شہید کے اہل خانہ اور پولیس افسران کی کثیر تعداد میں شرکت، سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا ہے کہ کانسٹیبل عدیل ظفر گزشتہ رات بحریہ ٹاؤن روات کے علاقہ میں ڈاکوں کی فائرنگ سے شہید ہوئے تھے، واقعہ میں کانسٹیبل عاشر اور عادل بھی زخمی ہوئے جن کا علاج معالجہ جاری ہے، فائرنگ کے تبادلے میں تین ڈاکو بھی ہلاک ہوئے، شہید کانسٹیبل عدیل ظفر نے سوگواران میں والد، والدہ، بیوہ اور دو بیٹوں کو چھوڑا ہے، شہید کانسٹیبل عدیل ظفر نے بہادری اور شجاعت کی عظیم داستان رقم کی، شہداء پولیس محکمہ کا اثاثہ اور فخر ہیں، آر پی او سید خرم علی شہید کے اہل خانہ ہماری فیملی کی طرح ہیں ان کی ویلفئیر کا ہمیشہ خیال رکھا جائے گا، شہید کانسٹیبل عدیل ظفر نے خطرناک ڈاکؤوں سے لڑتے ہوئے اپنی جان قربان کی، راولپنڈی پولیس کے 116 افسران فرض کی راہ میں اپنی جانوں کا عظیم نذرانہ پیش کر چکے ہیں، واقعہ میں زخمی کانسٹیبل عاشر اور عادل ہمارے غازی ہیں، دکھ کی اس گھڑی میں شہید اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں، شہداء اور غازیوں نے شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے دوران فرض کی راہ میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔