ڈی پی او گجرات کی ہدایت پر منشیات کی روک تھام کے سلسلہ میں ضلع بھر میں آگاہی مہم کا آغاز

Published: 10-09-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈی پی او گجرات کی ہدایت پر منشیات کی روک تھام کے سلسلہ میں ضلع بھر میں آگاہی مہم کا آغاز تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی ہدایت پر گجرات پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں انسداد منشیات مہم کا آغاز کر دیا گیا اس سلسلہ میں ایک خصوصی آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں پولیس افسران،تاجر برادری،میڈیا نمائندگان اور سول سوسائٹی نے بھر پور شرکت کی۔اس موقع پر پولیس کی جانب سے انسداد منشیات کی آگاہی مہم کے پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔شہریوں نے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیوں پر گجرات پولیس کوخراج تحسین پیش کیا اور پولیس کے حق میں نعرے لگائے۔اس موقع پر ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ نے عوام الناس کے نام اپنے پیغام میں کہا کے گجرات پولیس منشیات سمگل کرکے نوجوان نسل کو تباہ کرنے والے سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیاں عمل میں لا رہی ہے۔ شہریوں کی جانب سے گجرات پولیس کی منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروایوں کو سراہا گیا۔