عارفوالا/تھانہ سٹی کی چوکی لاری اڈا میں میں تعینات سب انسپکٹر چوکی انچارج لاری اڈا ڈاکوؤں کا ساتھی نکلا

Published: 13-09-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)عارف والا/ تھانہ سٹی پولیس کا ایک اور کارنامہ سامنے آ گیا عارفوالا/تھانہ سٹی کی چوکی لاری اڈا میں میں تعینات سب انسپکٹر چوکی انچارج لاری اڈا ڈاکوؤں کا ساتھی نکلا اوکاڑہ پولیس سب انسپکٹر اعجاز ریاض کو عارف والا لاری اڈا چوکی سے گرفتار کرکے ساتھ لے گئی ڈکیتی کا مقدمہ درج‘ سب انسپکٹر اعجاز ریاض نے باوردی اپنی پرائیویٹ ڈاکو ٹیم کے ساتھ لاہور کے رہائشی بیوپاری اویس حیات کو گاڑی میں جاتے ہوئے اپنی پرائیویٹ کار ان کے آگے لگا کر روکا اور اسے کسٹم افسران شو کیا اور اس کی گاڑی سے 50 تھیلے خشک دودھ مالیت 12 لاکھ 50 ہزار اور نقدی رقم وغیرہ ایک لاکھ چھین لی اور اویس حیات کو اسلحہ کے زور پہ نکال کر اپنی پرائیویٹ گاڑی میں بٹھا لیا سب انسپکٹر اعجاز ریاض نے دو گھنٹے اویس حیات نامی بیوپاری سے مزید پیسوں کی ڈیمانڈ کی لیکن کوئی بات نہ بنے پہ اسے لے جا کر تھانہ بہادر شاہ اوکاڑہ کی حدود میں گاڑی سے اتار دیا اور گاڑی بھگا کر اپنے ساتھیوں سمیت وہاں سے چلا گی اویس ریاض نامی شخص نے آئی جی پنجاب کی ویب سائٹ پہ اپنی شکایت درج کروانے کے بعد پولیس کے ساتھ مل کر مقدمہ درج کروانے کے بعد تلاش جاری رکھی تو ایک ڈاکو پولیس نے قابو کر لیا جس پہ انوسٹی گیشن کے بعد تمام ٹیم کے ساتھ ساتھ سب انسکپٹر اعجاز ریاض کو بھی اوکاڑہ پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا