Published: 13-09-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)قاتلہ بیوی گرفتار۔02 ہفتے قبل اندھے قتل کی واردات کا معمہ حل،مقتول کی اہلیہ ہی قاتل نکلی، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے موثر تفتیش سے 02 ہفتے قبل اندھے قتل کی واردات کا معمہ حل کر دیا۔ مقتول کی اہلیہ ہی قاتل نکلی، مقتول کی اہلیہ ارم شہزادی نے اپنے آشنا یونس مقیم کے ساتھ ملکر اپنے شوہر محمد نور کو فائر کرکے قتل کیا، ملزمہ نے ڈرامہ رچایا کہ کوئی نامعلوم شخص چھت کے ذریعے گھر میں داخل ہوا اوراسکے شوہر کوفائر کرکے قتل کردیا، پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا تو مقتول کی اہلیہ اوراسکا آشنا قاتل نکلے، ایس پی راول فیصل سلیم کی موثر تفتیش پر گنجمنڈی پولیس کو شاباش، دیتے ہوے کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد ساتھ چالان کرکے قرارو اقعی سزاد لوائی جائے گی۔ ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا ہے کہ ملزمان کتنے ہی شاطر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔