ایشیاکپ؛ قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس پر بابراعظم کا بیان سامنے آگیا

Published: 17-09-2023

Cinque Terre

کپتان بابراعظم ایشیاکپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر بول اُٹھے۔سری لنکا میں پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں بہت غلطیاں کی ہیں، ہماری فیلڈنگ بری تھی جبکہ مڈل اوورز میں وکٹیں نہ ملنے کی وجہ سے ٹیم پر پریشر آرہا ہے، ورلڈکپ سے قبل اپنی کوتاہیوں پر کام کریں گے۔انہوں نے نائب کپتان شاداب خان اور بولنگ آل راؤنڈر محمد نواز کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ شاداب بہت اچھی بولنگ کر رہے ہیں لیکن بدقسمتی سے وہ وکٹیں نہیں لے پارہے، دونوں اچھے اسپنرز ہیں۔سری لنکا سے سپر فور مرحلے میں شکست کے بعد جہاں پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا وہیں 6 ٹیموں میں محض چوتھی پوزیشن حاصل کرسکا۔پاکستان کو ایشیاکپ کے اہم میچ میں سری لنکا نے 2 وکٹوں سے شکست دی تھی۔