Published: 17-09-2023
ملک میں پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر شوبز شخصیات نے بھی شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔معروف اداکار و کامیڈین سہیل احمد (عزیزی) نے ٹویٹ میں کہا کہ حکمرانوں اللہ کا واسطہ ہے غریب کا خون مت نچوڑو، پیٹرول غریب بھی استعمال کرتا ہے۔ جن کے پاس کروڑوں روپے ہیں وہ بھی کہہ رہے ہیں کہ آئی ایم ایف کو راضی کرو۔اداکارہ رابعہ کلثوم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا: ہمارا پیٹرول چاند پر جارہا ہے۔اداکارہ مشی خان نے کہا کہ لوگ ویسے ہی پریشان ہیں۔ زندگی اتنی مشکل ہوچکی ہے، اب پتا نہیں عوام کا کیا بنے گا، معاشی حالات کی وجہ سے جرائم بڑھ چکے ہیں، لوگوں کو کھانے اور زندگی گزارنے کے لالے پڑگئے ہیں۔