Published: 17-09-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ جی ٹی روڈ کے اطراف میں تجاوزات کا فوری خاتمہ کیا جائے گا، جی ٹی کی خوبصورتی، گرین بیلٹس اور پلانٹیش پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، جی ٹی روڈ پر قائم کاروباری مراکز این ایچ اے کی حدود میں قائم اپنی تنصیبات ہٹادیں اور پانی نکاسی کے لئے بہترین اقدامات کیے جائیں، فرنیچر ایسوسی ایشن کے مسائل سے آگاہ ہیں، تمام مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا،این ایچ اے انکروچمنٹ آپریشن سے پہلے فرنیچر ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر پلان تشکیل دے،این ایچ اے حکام فرنیچر ایسوسی ایشن کے ساتھ تعاون کرے اور ان کے مسائل اور شکایات کا ازالہ کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں فرنیچر ایسوسی ایشن اور این ایچ حکام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، صدر چیمبر آف کامرس سکندر اشفاق رضی، ایکسیئن این ایچ اے رانا کاشف رضا،علی انصر گھمن، امجد فاروق، حماد اسلم سمیت دیگر فرنیچر شوروم مالکان اس موقع پر موجود تھے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ کاروباری افراد ملکی معیشت کے لئے ڈیڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، ضلع انتظامیہ گجرات کاروباری افراد کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ضلع سطح پر تاجران کے مسائل، شکایات کا فوری ازالہ کیا جارہا ہے، فرنیچر ایسوسی ایشن کے تمام مسائل کو فوری حل کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ شہر کی تاجر برادری کے ساتھ مل کر گجرات شہر کو صاف اور خوبصورت بنانے کیلئے جامع پلان تشکیل دیا گیا ہے، جس ہر عملدرآمد کاآغاز کردیا گیا ہے، پلان کے تحت شہر کے مرکزی چوراہوں میں مانومنٹ قائم کئے جائیں گے، نکاسی آب سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ گجرات شہر کی تاجران انسانیت اور شہر کی خدمت میں اپنی مثال آپ ہیں، شہر کی تاجر برادری کے ساتھ مل کر گجرات شہر کے تمام مسائل کا حل یقینی بنایا جائے گا۔