Published: 19-09-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)تھانہ حاجی پورہ پولیس نے ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ارسلان عرف ارسلانو گینگ کے 4 ارکان کو سرغنہ سمیت گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 15 عدد موبائل فونز،14 عدد موٹر سائیکلیں،نقد 2 لاکھ روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونیوالا اسلحہ ناجائز برآمد کر لیا ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔