ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات کا یونین کونسل 2 سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

Published: 19-09-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات نے یونین کونسل 2 سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور میونسپل کارپوریشن کی طرف سے صفائی،نکاسی آب، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا اور سینٹری ورکرز کی حاضری چیک کی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن گجرات شہریوں کو بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، سینٹری ورکرز کی کمی کو پورا کیا جارہا ہے، غیر حاضر اور غفلت کا مظاہرہ ہرنے والے سینٹری ورکرز کو نوکری سے برخاست کردیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ شہر کو صاف رکھنے کے لئے تمام افسران خود فیلڈ میں رہ کر رہے ہیں، شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جارہا ہے، روزانہ کی بنیاد پر سالڈ ویسٹ ڈمپنگ اسٹیشن پہنچایا جارہا ہے۔