Published: 19-09-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)اسسٹنٹ کمشنر گجرات حیدر عباس نے ظہور الہٰی اسٹیڈیم گجرات کا دورہ کیا اور کبڈی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا، اسسٹنٹ کمشنر گجرات حیدر عباس نے کہا کہ 21 تا 24 سبمتر تک پاکستان کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے، جس میں قومی سطح کے کھلاڑی اور پاک آرمی، واپڈ، سوئی گیس سمیت ضلع گجرات کی ٹیم حصہ لیں گی، روزانہ 2 میچز کھیلے جائیں گے، شہری ٹورنامنٹ کو رونق بخشنے اور پرلطف مقابلوں سے لطف اندوز ہونے کے لئے 21تا 24ستمبر ظہور الہی سٹیڈیم میں تشریف لائیں، ٹورنامنٹ میں شرکت کی کوئی انٹری فیس نہ ہے۔