پولیس کا ناجائز اسلحہ برداروں کیخلاف آپریشن جاری 5ملزمان گرفتار‘ 3پسٹل30بور‘ رائفل 223بور اور کلاشنکوف برآمد

Published: 19-09-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات۔پولیس کا ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف آپریشن جاری  5ملزمان گرفتار، 3پسٹل30بور، رائفل 223بور اور کلاشنکو ف برآمد تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کی ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم شاہد محمود سے رائفل 223بور، الیاس سے پسٹل 30بور، شفقت حسین سے پسٹل30بور، عادل سے کلاشنکوف برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا  جبکہ ایس ایچ او تھانہ سٹی جلالپورجٹاں نے ملزم اسامہ طارق ولد طارق سکنہ سلیمی ٹاؤن سے پسٹل 30بور برآمد کرلیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔