سید محمود الحسن شاہ ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس سے رانا مہتاب اسلم کی زیر قیادت صحافیوں کے وفد کی ملاقات

Published: 19-09-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ رانا مہتاب اسلم سے)سید محمود الحسن شاہ ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس کیساتھ ان کی رہائشگاہ پر، صدر سوشل میڈیا کلب انٹرنیشنل‘سی ای او پبلک پوائنٹ نیوز راؤ محمد رفیق، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سوشل میڈیا کلب انٹرنیشنل و بیورو چیف پولیس رپورٹ نیوز چینل، تحصیل کھاریاں، ڈپٹی بیورو چیف پولیس رپورٹ نیوز چینل تحصیل کھاریاں ارسلان خان، مینجنگ ڈائریکٹر پبلک پوائنٹ نیوز راؤ محمد شفیق، نے ملاقات کی اور سید محمود الحسن شاہ کو ایس پی پروموٹ ہونے پر مبارکباد دی، اس موقع پر ایس پی سید محمود الحسن شاہ نے سوشل میڈیا کلب انٹرنیشنل کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور بالخصوص صدر راؤ محمد رفیق، ڈپٹی جنرل سیکرٹری رانا مہتاب اسلم، ارسلان خان، راؤ شفیق، کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بطور ایس پی ٹریننگ لاہور اپنی ڈیوٹی فرائض سر انجام دوں گا اور میری کوشش ہے کہ نئے آنے والے تمام افسران کو بہترین اور اچھی تربیت دی جائے گی تاکہ وہ عوام کی جان و مال کی حفاظت اور اپنے ڈیوٹی فرائض کو احسن طریقے کے ساتھ نبھائے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ اینی اہتھکنڈوں کے ساتھ نپٹیں پولیس والے عوام کی جان و مال کی حفاظت ہے کرنے کیلئے 24 گھنٹے اپنی ڈیوٹی فرائض کو سر انجام دیتے ہیں، ایس پی ٹریننگ سینٹر لاہور سید محمود الحسن شاہ کی دوران ملاقات گفتگو، یاد رہے کہ ایس پی سید محمود الحسن شاہ ایک گریٹ مین پولیس آفیسر ہیں جن کا شمار پنجاب کے بہترین پولیس آفیسر میں کیا جاتا ہے۔