گجرات:۔تھانہ دولت نگر پولیس کاسوشل میڈیا پروائرل ہونیوالی فحش ویڈیو کا مرکزی ملزم گرفتار

Published: 20-09-2023

Cinque Terre

(رپورٹ رانا مہتاب اسلم سے)گجرات۔ تھانہ دولت نگر پولیس نے سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی فحش ویڈیو کا مرکزی ملزم گرفتارکر لیا تفصیلات کے مطابق تھانہ دولت نگر کے علاقے میں دوکاندار کی خاتون کے ساتھ فحش ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔جس پر ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ اوتھانہ دولت نگرانسپکٹر صغیر حسین کو ہدایات جاری کیں کہ فوری طور پر ویڈیو میں نظر آنے والے دوکاندار اور خاتون کے خلاف مقدمہ کا اندراج کیا جائے اور ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔جس پر ایس ایچ اوتھانہ دولت نگر نے فوری طور پرملزمان کے خلاف پولیس کی مدعیت میں موشن پکچر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔پولیس نے پیشہ وارانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے فحش ویڈیو میں نظر آنے والے دوکاندار ضیغم عباس ولد بشیر احمد کو گرفتار کر لیا۔ملزم کی مزید تفتیش جاری ہیں جس میں مزید انکشافات متوقع ہیں