Published: 20-09-2023
(رپورٹ رانا مہتاب اسلم سے)ایس ڈی او واپڈا عظمت اللہ کے ساتھ صدر سوشل میڈیا کلب انٹرنیشنل و نمائندہ دنیا نیوز راؤ محمد رفیق، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سوشل میڈیا کلب انٹرنیشنل و بیورو چیف پولیس رپورٹ نیوز چینل، رانا مہتاب اسلم، ارسلان خان ڈپٹی بیورو چیف پولیس رپورٹ نیوز چینل تحصیل کھاریاں، صحافی ملک جاوید اختر، ایڈیٹر پبلک پوائنٹ نیوز راؤ محمد شفیق، سی او بگ نیوز اورنگزیب قریشی، نمائندہ خصوصی پولیس رپورٹ نیوز چینل ظفر اقبال مرزا، کرائم رپورٹر، پولیس رپورٹ نیوز چینل شیخ شہباز علی، مدثر خان نے ملاقات کی عظمت اللہ کو بطور ایس ڈی او واپڈا لالہ موسیٰ تعینات ہونے پر مبارکباد دی اور ویلکم کیا، اس موقع پر ایس ڈی او واپڈا لالہ موسیٰ عظمت اللہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں سوشل میڈیا کلب انٹرنیشنل کی تمام ٹیم کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے مجھے اتنی عزت دی، اور میں سوشل میڈیا کے ذریعے لالہ موسیٰ کے شہریوں کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ واپڈا لالہ موسیٰ کے متعلقہ جو بھی ان کے مسائل ہیں ان کو حل کرنے میں میں اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا، لالہ موسیٰ کی عوام کی خدمت کے لیے میرے دفتر کے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں، ایس ڈی او واپڈا لالہ موسیٰ عظمت اللہ کی دوران ملاقات سوشل میڈیا کلب انٹرنیشنل سے گفتگو