Published: 20-09-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ نے پولیس خدمت مرکز،تحفظ مرکز،اینٹی وومن ہراسمنٹ سیل،کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر،میثاق سنٹر اور زیر تعمیرپولیس ہسپتال کا وزٹ کیا،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ نے پولیس خدمت مرکز،تحفظ مرکز،اینٹی وومن ہراسمنٹ سیل، کمانڈاینڈ کنٹرول سنٹر،میثاق سنٹر کا وزٹ کیا۔دوران وزٹ ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر بھی ہمراہ تھے۔ ڈی پی او گجرات نے دفاترکے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔صفائی اور افسران و ملازمین کی حاضری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کئے۔بعد ازاں ڈی پی او گجرات نے زیر تعمیر پولیس ہسپتال کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ بلڈنگ کلرک نے کام کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر بلڈنگز میں استعمال ہونے والے بلڈنگ میٹریل کی کوالٹی کو چیک کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بلڈنگ میں استعمال ہونے والے میٹریل کے معیار کو یقینی بنایا جائے اور جاری منصوبہ جات کو بروقت مکمل کیا جائے۔