Published: 23-09-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ایس ایس پی آپریشنز فیصل سلیم نے ایس پی راول آفس میں 12ربیع الاول کے حوالے سے امن کمیٹی اورسیرت میلاد کمیٹی کے ممبران سے میٹنگ کا انعقاد کیا،میٹنگ میں ایس ڈی پی او وارث خان، ایس ڈی پی او سٹی، راول ڈویژن کے ایس ایچ اوز، حافظ اقبال رضوی، جید علماء کرام اور امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی،علماء کرام کا اس موقعہ پر کہناتھاکہ 12ربیع الاول کے جلوسوں کے لیے بہترین انتظامات کی توقع کرتے ہیں،ہمار ا مکمل تعاون پولیس کے ساتھ ہوگا،ایس ایس پی آپریشنز فیصل سلم نے کہاکہ علماء نے راولپنڈی میں امن کے قیام کے لیے ہراول دستے کا کردار اد اکیا ہے،راولپنڈی پولیس نے محرم الحرام میں بہترین سیکورٹی انتظامات کیے،پولیس اورامن کمیٹی کے تعاون سے ہم امن وامان کی بہترین فضاء قائم کریں گے،آپ کا مقام آپ کے کام سے ہے،آپ نے ہرمقام پر اپنی ذمہ داریاں نبھائیں،امن وامان کا قیام اولین ترجیحات ہیں جس کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔