Published: 23-09-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات۔ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری 2 ملزمان گرفتار، 1600گرام چرس اور60 لیٹر شراب برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی زیر قیادت ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلا ف آپریشن جاری ہے۔اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ صدر گجراتSI مبشرنواز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے سابقہ ریکارڈ یافتہ بدنام زمانہ منشیات فروش محمد ایوب ولد محمد یعقوب کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضہ سے1600 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔جبکہ ایس ایچ او تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ فیز IIانسپکٹر عامر سعید نے ASIکامران اختر اور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر ساجد حسین ولد محمد نواز کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 60لیٹر شراب برآمد کر لی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔